×

خون دیجئے ۔ زندگئ بانٹیئے

نیکی کا یہ موقع ضائع نہ ہونے دیں — ابھی رجسٹر کریں

Click Here
gojra.pk
Name Blood Group Action

Loading donor data...

➤ ہمارے بارے میں

گوجرہ ڈونرز پورٹل (donors.gojra.pk) گوجرہ اور آس پاس کے علاقوں کے لوگوں کے لیے بنایا گیا ایک فلاحی اور رضاکارانہ پلیٹ فارم ہے، جس کا مقصد خون کے عطیات کی فوری اور آسان دستیابی ممکن بنانا ہے۔

ہمارا یقین ہے کہ ایک خون کی بوتل کئی جانیں بچا سکتی ہے۔ اسی یقین کے ساتھ ہم نے یہ پورٹل قائم کیا تاکہ جو افراد خون کی تلاش میں ہوتے ہیں، وہ براہِ راست اپنے قریب موجود مستند بلڈ ڈونرز سے رابطہ کر سکیں — بغیر کسی فیس، دلالی یا رکاوٹ کے۔

یہ سروس صرف اور صرف اللہ کی رضا اور انسانی خدمت کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ ہم نہ کسی ڈونر کے نمائندہ ہیں، نہ کسی مریض یا ہسپتال سے وابستہ۔

اگر آپ صحت مند ہیں، تو آپ بھی اس نیکی کے سفر کا حصہ بن سکتے ہیں۔ آج ہی بطور ڈونر رجسٹر ہوں اور کسی کی قیمتی زندگی بچانے کا ذریعہ بنیں۔

یاد رکھیں: "جو ایک جان بچاتا ہے، گویا اُس نے پوری انسانیت کو بچایا۔" (القرآن)

➤ شرائط و ضوابط

ڈونرز گوجرہ پورٹل استعمال کرنے سے آپ مندرجہ ذیل شرائط سے اتفاق کرتے ہیں:

1. رجسٹریشن کی اہلیت

رجسٹر ہونے والے تمام افراد صحت مند ہونے چاہئیں اور بلڈ ڈونیشن کے لیے ضروری معیار پر پورا اُترتے ہوں۔

درست معلومات فراہم کرنا آپ کی ذمہ داری ہے، اور وقتاً فوقتاً انہیں اپڈیٹ کرنا بھی۔

2. معلومات کی درستگی

ہم پورٹل پر معلومات کی درستگی کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں، مگر کسی بھی معلومات کی مکمل گارنٹی نہیں دیتے۔

ڈونر اپنی دی گئی معلومات کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

3. عوامی معلومات

رجسٹر ہوتے وقت آپ اس بات پر رضامند ہوتے ہیں کہ آپ کی ذاتی معلومات (نام، نمبر، گروپ، علاقہ) عوامی طور پر ویب سائٹ پر دکھائی جائیں گی تاکہ ضرورت مند آپ سے براہِ راست رابطہ کر سکیں۔

4. پلیٹ فارم کا استعمال

یہ پورٹل صرف اور صرف بلڈ ڈونیشن کے مقصد کے لیے ہے۔ جھوٹی معلومات دینا یا غلط استعمال کرنے والے افراد کو بلاک کیا جا سکتا ہے۔

5. طبی وضاحت

یہ ویب سائٹ کسی بھی قسم کی طبی مشورہ فراہم نہیں کرتی۔ مریض اور ڈاکٹر کی ذمہ داری ہے کہ وہ بلڈ ڈونر کی صحت کی تصدیق کریں۔

6. پرائیویسی پالیسی

ہم صرف وہ معلومات شیئر کرتے ہیں جو ڈونیشن کے لیے ضروری ہو۔ ہم آپ کی معلومات کو بیچتے نہیں، مگر عوامی معلومات کا استعمال کوئی بھی کر سکتا ہے جس کی ہم گارنٹی نہیں دیتے۔

7. قانونی حدود

یہ پورٹل ایک فلاحی خدمت ہے۔ کسی بھی نقصان، مسئلے یا دھوکہ دہی کی صورت میں Gojra.pk ذمہ دار نہیں ہوگا۔

8. سروس کی بندش

اگر کوئی فرد ان شرائط کی خلاف ورزی کرے تو ہم اسے پورٹل سے نکالنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

9. شرائط میں تبدیلی

شرائط کسی بھی وقت تبدیل کی جا سکتی ہیں۔ پورٹل کا مسلسل استعمال آپ کی منظوری کو ظاہر کرتا ہے۔

➤ ڈسکلیمر

donors.gojra.pk ایک رضاکارانہ کمیونٹی سروس ہے۔ ہم کسی ڈونر کی صحت یا خون کے نتائج کی ضمانت نہیں دیتے۔

تمام بلڈ ڈونیشن میڈیکل ماہرین کی نگرانی میں انجام دی جانی چاہئیں۔

ہم کسی بھی قسم کی غلط بیانی، غلط استعمال، یا نقصان کے ذمہ دار نہیں۔ پلیٹ فارم صرف رابطہ فراہم کرتا ہے۔

مزید سوالات یا شکایات کے لیے ہماری سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔



We are proud to announce the launch of our Blood Donor Portal on Gojra.pk, This portal aims to connect life-saving blood donors with those in urgent need. Join us in this noble cause and help save lives by becoming a part of our growing donor community."

ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ گوجرہ ڈاٹ پی کے پر ہمارے خون کے عطیہ دہندگان کا پورٹل لانچ ہو گیا ہے۔ یہ پورٹل زندگی بچانے والے خون کے عطیہ دہندگان کو ان افراد سے جوڑنے کے لیے بنایا گیا ہے جنہیں فوری مدد کی ضرورت ہے۔ اس نیک کام میں ہمارا ساتھ دیں اور ہماری بڑھتی ہوئی عطیہ دہندگان کی کمیونٹی کا حصہ بن کر زندگیاں بچائیں۔"



© Gojra.pk - All rights reserved.

Designed and Developed

N-Digital Innovations Logo